نئی دہلی، 27 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا سے رقم وصولنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار پانچ افراد کو دو ہفتے کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ملزمین سے تین دن کی تحویل میں پوچھ گچھ کے اختتام پر پولیس نے انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ ادھو کمار جین کے سامنے پیش کیا، جنہوں نے انہیں 9 جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔پولیس نے ملزم کویہ کہتے ہوئے دو ہفتوں کیلئے عدالتی تحویل میں بھیجنے کی درخواست دی تھی کہ ان سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے دو ملزمان امیت کمار مانجھی اور نشانت سنگھ رانا کی آواز کے نمونے لینے کی پولیس کی درخواست کو بھی قبول کر لیا۔دہلی پولیس نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔